ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / انتخابات کے دوران پلاسٹک کے جھنڈوں، بینروں کے استعمال پر کنٹرول کریں:این جی ٹی

انتخابات کے دوران پلاسٹک کے جھنڈوں، بینروں کے استعمال پر کنٹرول کریں:این جی ٹی

Sun, 25 Dec 2016 23:18:08  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 25/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیشنل گرین ٹریبونل(این جی ٹی)نے ایک درخواست کی سماعت کے بعد ماحولیات و جنگلات کی وزارت سے انتخابات کے دوران جھنڈوں اور بینروں میں استعمال ہونے والے پالی وینائل کلورائڈ(پی وی سی)اور پلاسٹک کی دیگر شکلوں کے استعمال پر کنٹرول کرنے کے لیے کہا ہے۔درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کے استعمال سے ماحولیات کو نقصان پہنچتا ہے۔این جی ٹی کے صدر جسٹس سوتنتر کمار کی صدارت میں ایک بنچ نے ماحولیات و جنگلات کی وزارت کو(ایم اوای ایف) نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 ماہ کے اندر پی وی سی پر پابندی یا ان کے استعمال پر کنٹرول کرنے کے سلسلے میں غور کرنے کے لیے کہا۔انہوں نے کہاکہ وزارت کو 6 ماہ کے اندر بینر، جھنڈے، ہورڈنگس وغیرہ میں پی وی سی اور کلوری نیٹیڈ پلاسٹک پر پابندی یا اس کے استعمال پر کنٹرول کرنے کے سلسلے میں غور کرنا ہوگا۔بنچ نے کہاکہ درخواست گزار کو وزارت کے ساتھ اس معاملے میں آگے بڑھنے کی آزادی ہے جو اس موضوع پر اور ٹریبونل کے فیصلوں کے تحت مقررہ مدت کے اندر کسی بھی معاملہ  میں تیزی سے کارروائی کرے گا۔ٹریبونل آندھرا پردیش کے رہائشی روی کرن سنگھ کی عرضی پر سماعت کر رہا تھا، درخواست گزارنے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے تمام سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑ رہے لوگوں کو پی وی سی بینر اور جھنڈ وں کے استعمال سے دور رہنے کی ہدایت دینے اور ایسے ذرائع کا مسلسل استعمال کرنے والی سیاسی جماعتوں اورلیڈروں پر بھاری جرمانہ عائدکر نے کی اپیل کی تھی۔
 


Share: